خالی گراﺅنڈز میں کرکٹ کھیلنے کےباعث کرکٹرز کو کیا کچھ کرنا پڑرہا ہے؟ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے پہلے ون ڈے کی تصویروائرل ہوگئی

84

کر کٹ سے جڑی ہر خبر اور زبر دست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کو رونا وائرس کے باعث خالی سٹیڈیمز میں کرکٹ میچز کرا نے کے با عث کھلاڑیوں کی محنت بھی ڈبل ہو گئی ہے جنہیں باﺅنڈری پار جانے والی گیند تو خود پکڑنا پڑتی ہے مگر اب


تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں انگلش کھلاڑی سیم بلنگز نے آسٹریلین باﺅلر پیٹ کومنز کی گیند پر چھکا مارا تو گیند پارکنگ میں چلی گئی

جسے لینے کیلئے مچل مارش کو سٹیڈیم سے باہر پارکنگ میں جانا پڑا کیونکہ کو رونا ایس او پیز کے تحت سٹینڈز اور گراؤنڈ سے باہر جانے والی گیند کو فیلڈر ہی لاسکتا ہے۔

اس کے باعث کھلاڑیوں کی محنت بھی ڈبل ہو گئی ہے جنہیں باﺅنڈری پار جانے والی گیند تو خودپکڑنا پڑتی ہے مگر اب پارکنگ میں جانے والی گیند واپس لانے کی ذمہ داری بھی کرکٹرز ہی ادا کر رہے ہیں۔