لاہورنہ کراچی، زمبابوے کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان کیلئے وینیوز کا انتخاب کرلیا گیا

62

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ زمبابوے کے خلاف سیریز کے میچ ملتان اور راولپنڈی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں سینٹرز میں کبھی ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچز نہیں کھیلے گئے ہیں جب کہ ملتان میں


ملتان میں 12 سال بعد انٹر نیشنل میچ کھیلا جائے گا۔ 16اپریل 2008ء میں ملتان نے آخری بار پاکستان بنگلہ دیش ون ڈے انٹر نیشنل کی میزبانی کی تھی۔

لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے چار میچ ہوں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل ملتان جب کہ تینوں ون ڈے پنڈی سٹیڈیم میں ہونگے۔

ملتان نے اس سال پاکستان سپر لیگ کے میچوں کا کامیاب انعقاد کیا تھا جبکہ پنڈی میں پی ایس ایل کے علاوہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ٹیسٹ میچ ہوئے تھے۔ زمبابوے کی ٹیم 20 اکتوبر کو دبئی سے ملتان پہنچے گی،