”بابراعظم پرتنقید کرنا انتہائی افسوسناک بات ہے“ کامران اکمل نےحیران کن بیان جاری کردیا

122

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے قومی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم پر تنقید کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی توانائیاں نوجوان کپتان کی حوصلہ افزائی کرنے پر بھی خرچ کر سکتے ہیں۔


انہوں نے کہا ”افسوسناک امر تو یہ ہے کہ تلوگوں نے ہمارے نمبر ون بلے باز بابراعظم کو بھی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے کہ وہ تیز رفتاری سے رنز نہیں بناتے یا زیادہ میچز نہیں جیت رہے،

ہم کیا چاہتے ہیں؟ اگر ہم معاملات میں بہتری چاہتے ہیں تو اپنی توانائیاں ان کی حوصلہ افزائی پر خرچ کرنی چاہئیں۔ سابق کرکٹرز سمیت بہت سے لوگ محمد حفیظ کو ٹیم سے نکالنے کی باتیں کر رہے تھے

لیکن وہ کھڑے ہوئے اور اپنی کارکردگی سے ٹیم کو میچز جتوائے، مجھے امید ہے کہ ناقدین کے پاس اب کوئی جواز نہیں ہے اور انہیں اچھی طرح سبق مل گیا ہو گا۔“