پاکستانی میدان دوبارہ سےآباد ہونے کیلئے تیار، زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کی تاریخ کا اعلان کر دیاگیا

204

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
زمبابوے سے سیریز کے لیے بائیو سکیورٹی پلان حتمی مراحل میں داخل ہوگیا تاہم 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹونٹی میچز قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ کو رونا وائرس کی وجہ سے طویل تعطل کے بعد بالآخر


انگلینڈ نے بائیو سیکیور ماحول کا تصور پیش کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر شروع کیا تھا، یہ تجربہ کامیاب رہا،اس تجربے نے دیگر کرکٹ بورڈز کو بھی حوصلہ دیاکہ

قرنطینہ اور ایس او پیز پر عمل کیا جائے تو محفوظ انداز میں مقابلوں کا انعقاد ہو سکتا ہے۔ پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ پروٹوکولزکے تحت زمبابوے سے سیریز کے انتظامات کو حتمی شکل دے رہا ہے،

اس ضمن میں انگلش کرکٹ بورڈ اور دیگر اداروں کے طریقہ کار سے رہنمائی بھی لی جا رہی ہے، ابتدائی پلان کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم کی 20 اکتوبر کو آمد کا امکان ہے،ایک ہفتے قرنطینہ کے بعد سیریز 28 یا 30 اکتوبر سے شروع ہوگی،