مصباح الحق اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیےحیلے بہانوں سے کام لینے لگے

88

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
مصباح الحق ناکامیاں چھپانے کیلیے بہانوں کی آڑ لینے لگے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے پہلی سے چوتھی پوزیشن پر جانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ


جب میں نے ایک سال قبل چارج سنبھالا تو گرین شرٹس کی شکستوں کا سفر شروع ہوچکا تھا، فتوحات میں اہم کردار ادا کرنیوالے اہم کھلاڑی فخرزمان، شاداب خان اور حسن علی آؤٹ آف فارم ہوچکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس کو جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز اور انگلینڈ میں کھیلے جانیوالے واحد ون ڈے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،ہم اب درست سمت میں گامزن ہیں اور

جس طرز کی کرکٹ ہم کھیلنا چاہتے ہیں۔ بتدریج اسکی جانب بڑھ رہے ہیں،انگلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکی جھلک بھی نظر آئی۔ دوسری جانب حقائق مصباح الحق کے بیان سے برعکس نظر آتے ہیں،


سرفراز احمد کی زیرقیادت جنوبی افریقہ میں پاکستان کو ایک میچ میں 6 اور دوسرے میں 7 رنز سے مات ہوئی، تیسرے میں 27 رنز کی فتح حاصل کی،انگلینڈ میں واحد میچ میں 7 وکٹ سے شکست ہوئی۔

مصباح الحق نے کمان سنبھالی توکمزور اور نوآموز سری لنکن ٹیم نے 3.0 سے مات دی۔ آسٹریلیا میں 2.0 سے شکست فاش ہوئی، کمزور بنگلہ دیشی ٹیم کیخلاف ہوم سیریز میں ایک مقابلہ 5 ، دوسرا 9 وکٹ سے جیتا، تیسرا میچ بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا۔

انگلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں 5 وکٹ سے مات ہوئی، دوسرے میں 5رنز سے کامیابی حاصل کی، مجموعی طور پر 12میچز میں صرف 3فتوحات ہاتھ آئیں،ان میں سے 2بنگلہ دیش کیخلاف اور وہ بھی ہوم سیریز میں تھیں۔