دنیائے کرکٹ کیلئےتشویش ناک خبر، جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پرپابندی عائد کر دیے جانے کاامکان

417

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پر پابندی عائد کردیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی حکومت نے ملکی کرکٹ بورڈ کو معطل کرکے کرکٹ معاملات پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ


جنوبی افریقہ کی حکومت کے اس اقدام کی وجہ سے (آئی سی سی) کے قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے جس کی وجہ سے آئی سی سی جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پر بین الاقوامی سطح پر

پابندی بھی عائد کرسکتا ہے۔ جنوبی افریقہ کے اسپورٹس کنفیڈریشن اور اولمپک کمیٹی کی جانب سے کرکٹ ساؤتھ افریقا کو خط لکھا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ

سی ایس اے بورڈ اور وہ سینئر ایگزیکٹو جو بورڈ میں ​​فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں جن میں کمپنی سکریٹری، قائم مقام سی ای او، سی ایف او اور سی او او شامل ہیں، کو بورڈ کی انتظامیہ سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔