پاکستانی نژاد انگلش کھلاڑی معین علی نے زبردست اعزاز حاصل کر لیا، پہلے ایشیائی نژادکرکٹر بن گئے

85

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر معین علی ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنے والے پہلے ایشیائی نژاد کرکٹر بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معین علی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ کی کپتانی کرنے والے


انگلینڈ کی کپتانی کر نے والے پہلے ایشیائی نژاد کرکٹر کا اعزاز آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں حاصل کیا، انگلش ٹی 20 ٹیم کے مستقل کپتان این مورگن انجری کے

باعث اس میچ میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔ مذکورہ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے معین علی کی قیادت میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے

نقصان پر 145 رنز بنائے اور معین علی 23 رنز بنا نے میں کامیاب ہوئے۔ آسٹریلیا نے مقررہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حا صل کر کے میچ جیت لیا البتہ سیریز 1-2 سے انگلینڈ کے نام رہی۔