سرفرازاحمد کےدورہ انگلینڈ کا آخری میچ کھیلنے سےانکار کرنے کی وجہ سامنےآگئی، جانیے

93

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے دورہ انگلینڈ کا آخری میچ کھیلنے کو تیار نہ ہونے کی وجہ سامنے آ گئی،سرفراز کے شعر کی تشریح سامنے آگئی، سرفراز احمد کو دورہ انگلینڈ کے دوران خدشہ تھا کہ


سرفراز احمد کو خدشہ تھا کہ سیریز کا آخری میچ کھلا کر ان کے کیریئر کوختم کیا جا رہا ہے۔ سرفراز کو یونس خان نے سمجھایا اور مصباح نے یقین دہانی کرائی کہ ایک میچ میں ناکام بھی ہوئے تو بھی

ٹیم کے لیے سیکنڈ وکٹ کیپر رہیں گے۔ دورہ انگلینڈ میں سرفراز احمد سے جوتے اٹھوانے والے معاملے پر بھی بہت تنقید ہوئی تھی۔ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ

سرفراز نے میچ کھیلنے سے انکار نہیں کیا تھا لیکن سرفراز کو تحفظات تھے، کسی بھی کھلاڑی کو اگر سیریز کا آخری میچ کھلایا جائے تو اس کو تشویش لاحق ہوتی ہے۔