دورہ انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا واپس پہنچنے والے وقار یونس کو اہل خانہ سےملاقات کرنے سےروک دیا گیا

166

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس دورہ انگلینڈ کے بعد سڈنی پہنچ گئے، جہاں انہیں گھر جانے سے روک دیا گیا اور وہ ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے کوویڈ 19 پروٹو کولز کے تحت 14 روز قرنطینہ میں گزاریں گے۔


دورہ انگلینڈ کے بعد بولنگ کوچ وقار یونس سڈنی پہنچے، جہاں گھر جانے سے قبل بولنگ کوچ کو 14 روزہ ہوٹل قرنطینہ مکمل کرنا ہے۔ وقار یونس کو نیوساؤتھ ویلز کے کوویڈ 19 پروٹوکولز کے مطابق

ہوٹل میں ہی قیام کر نا ہوگا۔ پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی وجہ سے 48 سالہ وقار یونس سات ہفتوں کے بعد فیملی سے ملنے سڈنی پہنچے ہیں ۔ ان کی اہلیہ فریال وقار نے

سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ ایک روز گزر گیا، آپ قریب آکر بھی بہت دور ہیں۔ کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں