سرفراز احمد یا محمد رضوان، مصباح الحق نے اپنافیصلہ سنا دیا، جانیے

246

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ طویل المدت منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ


کرکٹ کی بحالی کے لیے دورہ انگلینڈ انتہائی ضروری تھا اور جب ٹیم کی اچھی کارکردگی ہو گی تو اچھے نتائج بھی برآمد ہوں گے۔

مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ ایک میچ کی کارکردگی پر کسی کرکٹر کو جانچنا انصاف کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتا، سرفراز احمد نے پورے دورے پر سخت محنت کی۔

ہمارے پلانز میں اس وقت دو وکٹ کیپرز ہیں ، سرفراز احمد ابھی رضوان کے بعد سیکنڈ چوائس وکٹ کیپر ہیں لیکن سرفراز کو ایک میچ کے بعد ڈراپ کرنا ٹھیک نہیں ہوگا۔ وہ اب بھی ہمارے مستقبل کے پلانز کا حصہ ہیں ۔