میں پاکستان آ کر پی ایس ایل کھیلنے کیلئے بےتاب ہوں“ معروف آسٹریلین کرکٹر نے شانداراعلان کر دیا

212

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے معروف بلے باز عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ میں پاکستان آ کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کیلئے بے تاب ہوں۔ تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ


انہوں نے کہا کہ میں پی ایس ایل کا حصہ بننا چاہتا ہوں، دنیا بھر میں کرکٹ کے ایسے بہت سے ایونٹس ہیں جن کا حصہ نہیں بنا لیکن ان مقابلوں کو انجوائے کرنا چاہتا ہوں۔ عثمان خواجہ نے کہا کہ

آئی پی ایل اور انگلینڈ میں دوسرے ایونٹس کھیلے ہیں مگر کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) اور پی ایس ایل کبھی جوائن نہیں کی، اب چاہتا ہوں کہ پی ایس ایل کا حصہ بنوں۔

اوپنر نے کہا کہ پاکستان میں پیدا ہوا ہوں لیکن 11 سے 12 سال ہو گئے، پاکستان نہیں گیا، پاکستان میں پی ایس ایل کھیلنا چاہتا ہوں اور امید ہے وہاں جا کر لوگوں سے بھی ملوں گا،