برطانوی اخبار نےپاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کوہیروز آف دی ویک قرار دیدیا

339

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
برطانوی اخبار ٹائمز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہیروز آف دی ویک قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار ٹائمز نے قومی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں برطانیہ کا دورہ کرکے پاکستان ٹیم نے کرکٹ کی مدد کی۔


برطانوی اخبار نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ہیروز آف دی ویک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ہی نہیں دنیائے کرکٹ پاکستان ٹیم کی شکر گزار ہے۔ اخبار کے مطابق

فیملیز کے بغیر صرف گراﺅنڈ اور ہوٹل میں رہنا مشکل تھا لیکن انہوں نے کوئی شکایت نہ کی۔ پاکستانی ٹیم نے مشکل حالات میں سنسنی خیز کرکٹ کھیلی۔ پاکستان کے دورے سے

انگلینڈ بورڈ بڑے مالی نقصان سے بچ گیا۔ اس سے قبل کو رونا کے مشکل حالات میں انگلینڈ کا دورہ کرنے پر انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کو تیسرے ٹی 20میچ میں 5رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کی تھی۔