پاکستان میں چاہنے والے موجود ہیں ،ان کے سامنےکھیلنا اچھا لگے گا، ایک اور مایہ نازآسٹریلوی کرکٹر نے پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کااظہار کردیا

276

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آسٹریلین کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں مشکلات کا شکار ٹاپ آرڈر بیٹسمین عثمان خواجہ، اپنی جائے پیدائش پاکستان واپس لوٹنے اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت کے خواہشمند ہیں۔عثمان خواجہ دنیا بھر میں


ایک انٹرویو میں عثمان خواجہ میں کہنا تھا کہ وہ آئی پی ایل اور انگلش ٹی ٹونٹی لیگز کھیل چکے ہیں لیکن انہیں ابھی تک پی ایس ایل یا کیریبئن پریمیئر لیگ کھیلنے کا موقع نہیں ملا ہے تاہم اگر

انہیں یہ موقع ملا تو وہ اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔ عثمان خواجہ کے مطابق انہیں احساس ہے کہ پاکستان میں ان کےچاہنےوالے موجود ہیں اور وہ پاکستانی شائقین کے سامنے کھیلنا پسند کریں گے۔

عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ ان کے اہل خانہ کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ ایک دن وہاں جانا پسند کریں گے کیوں کہ وہ گزشتہ 11،12 سال سے پاکستان نہیں گئے ہیں۔