لیجنڈز ایسے دکھائی دیتے ہیں‘‘ سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفرازکا سٹیو سمتھ کی جمائی لیتےتصویر پر گہراطنز

192

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سر فراز نے سابق آسٹریلیوی کپتان سٹیو سمتھ کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران جمائی لینے پرطنز کانشا نہ بنا ڈالا۔


سرفراز احمد کو گزشتہ سال ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف اہم ترین میچ میں جمائی لیتے دیکھا گیا تھا اور اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران بھی وہ مسلسل جمائی لیتے ہوئے دکھائی دیئے

جس پر انہیں شدیدتنقید کانشانہ بنایا گیا جب کہ تیسرے ٹی ٹونٹی میں جب سرفراز احمد نے معین علی کو سٹمپ آئوٹ کرنے کا آسان موقع چھوڑا تو ایک بار پھر انہیں سوشل میڈیا پر شدیدتنقید کانشانہ بنایا گیا۔

اب سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین پہلے ٹی ٹونٹی کے دوران سٹیو سمتھ کی جنب سے جمائی لینے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’لیجنڈز ایسے دکھائی دیتے ہیں‘‘۔