میں پاکستان آنے کیلئے مزید انتظار نہیں کر سکتا“ معروف انگلش کرکٹر نے پی ایس ایل کےبقیہ میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آنے کااعلان کردیا

250

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز ایلکس ہیلز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن فائیو کے بقیہ میچز میں شرکت کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر


ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں ایلکس ہیلز نے لکھا کہ ”پاکستان جانے کیلئے مزید انتظار نہیں کرسکتا، جلد آپ لوگوں سے ملاقات ہوگی“۔

واضح رہے کہ عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز 17 مارچ کو ملتوی کردئیے گئے تھے جن کے دوبارہ انعقاد کا شیڈیول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق چاروں بقیہ میچز 14، 15اور 17 نومبرکو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔