آئی پی ایل کو ایک اورجھٹکا لگ گیا، ٹورنامنٹ میں سب سے کامیاب غیر ملکی باﺅلر نے بھی شرکت سےانکار کر دیا

104

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر لاستھ ملنگا نے رواں سیزن میں شرکت سے انکار کر دیا ہے جو 19 ستمبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شروع ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق


ممبئی انڈینز نے لاستھ ملنگا کی جگہ آسٹریلین فاسٹ باﺅلر پیٹ کومنز کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے اور فرنچائز کے مالک آکاش امبانی نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے ملنگا کیلئے

بھرپور سپورٹ کا اظہار بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”لاستھ ملنگا لیجنڈ کھلاڑی ہیں اور ممبئی انڈینز میں ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتے کہ ہم ملنگا کو

بہت یاد کریں گے۔ بہرحال ہم ان کی مجبوریوں سے بخوبی آگاہ ہیں کہ وہ اس وقت سری لنکا میں اپنے اہل خانہ کیساتھ رہنا چاہتے ہیں۔“ واضح رہے کہ لاستھ ملنگا آئی پی ایل میں سب سے زیادہ 170 وکٹیں لینے والے باﺅلر ہیں