حیدر علی نے ڈیبیو میچ میں ہی تمام پاکستانی کھلاڑیوں کوپیچھے چھوڑ دیا، شانداراعزاز حاصل کر لیا

102

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان بیٹسمین حیدر علی نے اپنے ڈیبیو میچ کو یادگار بناتے ہوئے تمام پاکستانی پلیئرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 19 سالہ بیٹسمین انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں


حیدر علی نصف سنچری سکور کرکے ٹی 20 ڈیبیو پر نصف سنچری کرنے والے پاکستان کے واحد بیٹسمین بن گئے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف میچ میں حیدر علی نے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔

سابق انگلش کپتان مائیکل وان اور سابق آسٹریلین فاسٹ بولر ٹام موڈی نے بھی نوجوان بیٹسمین حیدر علی کے کھیل کی تعریف کی ہے۔ مائیکل وان نے کہا کہ ’لگتا ہے پاکستان کو

کوئی سنجیدہ کھلاڑی مل گیا ہے‘۔ سابق آسٹریلین کرکٹر ٹام موڈی نے کہا کہ ’میں نے پہلی بار حیدر علی کو انڈر 19 ورلڈ کپ میں دیکھا تھا اور سمجھ گیا تھا کہ یہ باصلاحیت کھلاڑی ہے، خوشی ہے کہ نوجوان کو موقع دیا گیا‘۔