ہمیں جوفرا آرچر کے معاملے میں صبر سے کام لینا چاہئےکیونکہ۔۔۔“ انگلش کپتان نےاپنے فاسٹ باﺅلر کی حمایت کردی

34

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ مشکلات سے دوچار فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ ابھی وہ نوجوان ہیں اور غلطیوں سے سبق سیکھیں گے۔


تفصیلات کے مطابق جوفرا آرچر کی باﺅلنگ کی رفتار میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ پاکستان کیخلاف ان کی کارکردگی بھی توقعات سے کم رہی جس پر انہیں خاصی تنقید کا سامنا ہے

تاہم ٹیم کے کپتان جو روٹ نے کہا کہ ہمیں ان کے حوالے سے صبر و تحمل سے کام لینا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوفرا آرچر ابھی نوجوان ہیں اور غلطیوں سے سبق سیکھیں گے، مجھے یقین ہے کہ

اگر انہوں نے ایسا کیا تو وہ بہت ہی خاص باﺅلر ثابت ہوں گے۔ واضح رہے کہ فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر نسیم شاہ کیساتھ رفتار کا موازنہ کئے جانے پر بھی سٹپٹا کر رہ گئے تھے