شکست پر مایوس اور افسردہ ہیں لیکن۔۔۔“ بالآخرمصباح الحق بھی میدان میں آ گئے

21

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ دباؤمیں بہتر کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے، انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست سے مایوس اور افسردہ ضرور ہیں مگر ہمیں ناامید نہیں ہونا چاہئے۔


تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے قومی ٹیم کی شکست کے بعد پی سی بی کیلئے لکھے گئے آرٹیکل میں کہا کہ فتح اور شکست کے درمیان بہت معمولی سا فرق ہوتا ہے،

آخری سیشن کے علاوہ پاکستان نے میچ پر گرفت برقرار رکھی تھی، دباؤ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے، مایوس اور افسردہ ضرور ہیں مگر ہمیں نا امید نہیں ہو نا چاہیے،

قومی ٹیم کو خود میں 10 سے 15 فیصد مزید بہتری در کار ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح انگلینڈ نے فائٹ بیک کیا انہیں اس کا پوراکریڈیٹ دینا چاہیے،