بابراعظم کی،تکنیک دیکھ کر مجھے سچن ٹنڈولکر کی یادآتی ہے، ویسٹ انڈین کمنٹیٹر نے شاندار بات کہ دی

97

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر این بشپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم اور بھارت کے ویرات کوہلی کی تکنیک دیکھ کر سچن ٹنڈولکر کی یاد آنے لگتی ہے۔


تفصیلات کے مطابق این بشپ نے کہا کہ مجھے اپنے کیریئر کے دوران ٹنڈولکر کو باﺅلنگ کرنے کا موقع ملا، سابق بھارتی کپتان تکنیکی طور پر سب سے بہتر تھے،

وہ سیدھا کھیلنے کی کوشش کرتے، یہی بات ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی بیٹنگ میں نظر آتی ہے۔ ایک سوال پر بشپ نے کہا ہے کہ جسپریت بمرا ہر فارمیٹ کے تقاضوں میں خود کو ڈھال لیتے ہیں جبکہ

کا گیسو ربادا غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں، نئے فاسٹ باﺅلرز کی کھیپ دیکھ کر کہہ سکتے ہیں کہ فاسٹ باﺅلنگ میں ماضی جیسا عروج لوٹ کر آنے والا ہے۔