بابراعظم بھارت کا ویرات کوہلی ہوتا تو ہر کوئی ۔۔۔“ انگلینڈ کے سابق کپتان بھی پاکستانی کھلاڑی کی تعریف کرتے ہوئےمیدان میں آ گئے

135

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سکائی سپورٹس کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سابق انگلش کپتان ناصر حسین کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستانی بلے باز ایک ورلڈ کلاس پلیئر ہے اور ان کی کارکردگی بہت متاثر کن ہیں، بابراعظم آف سائیڈ پر بہت شاندار کھیلتا ہے،


اس کا فرنٹ اور بیک فوٹ بہت اچھا ہے، اور وہ بہت دیکھ کر کھیلنے والا بہترین نوجوان کھلاڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ بابر اعظم کو

وہ توجہ حاصل نہیں ہے جو ویرات کوہلی، اسٹیو اسمتھ، کین ولیمسن اور جو روٹ کو حاصل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب اس کے اثرات ہیں کہ پاکستان ہوم گراونڈ سے باہر کھیل رہا ہے،

ہر وقت یو اے ای میں ہی کھیلتا رہا ہے، پاکستان بھارتی کرکٹ کے سائے میں چھپ کر رہ گیا ہے، آئی پی ایل کھیلنے بھارت نہیں جاتا اور بھارت کے خلاف نہیں کھیلتا۔


ناصر حسین نے کہا کہ اگر یہی نوجوان بلے باز ویرات کوہلی ہوتا تو ہر کوئی اس کی باتیں کر رہا ہوتا، لیکن چونکہ یہ بابر اعظم ہے اس لیے کوئی اس کی بات نہیں کرتا۔

انھوں نے کہا کہ 2018 کے بعد سے بابراعظم کی ٹیسٹ میں اوسط 68 ہے جب کہ ایک روزہ میچز میں ان کی اوسط 55 ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 4 بہترین بلے بازوں کی فہرست میں پانچواں نام

بابراعظم کا بھی شامل ہونا چاہیے۔ سابق انگلش کپتان نے کہا کہ میں نے اس بات کو سمجھنے کی کوشش کی کہ بابراعظم نے حال ہی میں خود کو ٹیسٹ میں کیسے بہتر کیا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ پیس اٹیک کو بہت اچھا کھیلتا ہے