انگلینڈ کیخلاف پہلےٹیسٹ میچ کیلئے کن 11 کھلاڑیوں کومنتخب کرنا چاہئے؟ راشد لطیف نےنام بتا دئیے

91

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان راشد لطیف نے انگلینڈ کیخلاف 5 اگست سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ممکنہ 11 کھلاڑیوں کے نام بتا دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں راشد لطیف نے کہا کہ


راشد لطیف نے کہا کہ ” پاکستانی ٹیم 6 بلے بازوں، 3 فاسٹ باﺅلرز اور ایک سپنر یاسر شاہ کیساتھ میدان میں اترے گی جبکہ محمد رضوان کو بطور وکٹ کیپر بلے باز شامل کیا جائے گا،

شان مسعود بھی میڈیم فاسٹ باﺅلنگ کر سکتے ہیں، لہٰذا انہیں بھی 6 سے 8 اوورز کروانے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے، البتہ ہمارے پاس ابھی ایسا کوئی آل راﺅنڈر نہیں جس پر انحصار کیا جا سکے۔“

راشد لطیف نے اپنی ٹیم میں فواد عالم کو بھی شامل کیا ہے، راشد لطیف کا ماننا ہے کہ ان کی موجودگی سے پاکستانی ٹیم کا مڈل آرڈر بہت مضبوط ہو سکتا ہے