آئی پی ایل دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے“ سابق پاکستانی بولر نے حیران کن بات کہ دی

49

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں موجودہ پیسہ ہی اسے دنیا میں سب سے بہترین بناتا ہے جبکہ اس سے حاصل ہونے والی رقم کو


تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور آئی پی ایل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”اس وقت آئی پی ایل اور پی ایس ایل میں فرق ہے۔

گزشتہ پانچ سے چھ سال پہلے یہ فرق زیادہ تھا۔ انہوں نے آئی پی ایل میں بہت سرمایہ کاری کی ہے اور آئی پی ایل دنیا کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے۔“

انہوں نے کہا کہ ”ایک ٹیم کے کھلاڑیوں کو خریدنے کا بجٹ ہی 60 سے 80 کروڑ بھارتی روپے ہے جو پاکستانی روپے کے مقابلے میں تقریباً دگنی ہے۔ تو اسے جو منافع حاصل ہوتا ہے اسے فرسٹ کلاس کرکٹ پر خرچ کرتا ہے۔“