انگلینڈ کیخلاف سیریز کے آغاز سےقبل ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے پاکستانی ٹیم کوخبردار کردیا

21

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے پاکستان ٹیم کو انگلینڈ کیخلاف سیریز کے حوالے سےخبردار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطا بق انگلینڈ سے شکست کھانے کے بعد ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے


ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ سے شکست کی وجہ بند کمروں میں رہنے پر ملنے والی ذہنی پریشانی ہے۔

جیسن ہولڈر کے مطابق کمرے کی کھڑکی کھول کر باہر صرف گراؤنڈ کا نظر آنا ذہنی ٹینشن کا باعث بنا، کو رونا کی وجہ سے ٹیموں کو انگلینڈ میں بائیو سیکیور ماحول میں رکھا گیا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ میں موجود ٹیمیں بائیو سیکیور ماحول کے تحت باہر جانے کی اجازت نہیں، پاکستان ٹیم بھی اسی ماحول میں پانچ اگست سے انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد 3 میچز کی ٹی 20 سیریز بھی کھیلی جائے گی۔