ان باﺅلرزکی ٹیم میں شمولیت میری خوش،قسمتی ہے“ اظہرعلی دل کی بات زبان پر لے آئے

18

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے نوجوان فاسٹ باﺅلرز پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں شمولیت میری خوش قسمتی ہے۔


تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ دونوں نوجوان فاسٹ باﺅلرز بہت باصلاحیت ہیں اور وہ سہیل خان اور محمد عباس جیسے تجربہ کار باﺅلرز سے بہت فائدہ حاصل کررہے ہیں جبکہ

لیگ سپنر یاسر شاہ کا وسیع تجربہ بھی سکواڈ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کیلئے مفید ثابت ہو رہا ہے۔ بلے بازوں کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ بیٹسمین سے بعض اوقات رنز نہیں ہوتے

تاہم سکواڈ میں شامل تمام بیٹسمین نیٹس میں بہترین توازن کے ساتھ بیٹنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں، امید ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ان کی کارکردگی بہتر ہوگی۔