ہم اس وجہ سےہارے، جیسن ہولڈر نے پاکستانی ٹیم کوخبردارکردیا

185

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے پاکستان ٹیم کو انگلینڈ کیخلاف سیریز کے حوالے سےخبر دار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے شکست کھانے کے بعد ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے


جیسن ہولڈر نے پاکستان کوخبردار کر تے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ سے شکست کی وجہ بند کمروں میں رہنے پر ملنے والی ذہنی ٹینشن ہے۔ جیسن ہولڈر کے مطا بق

کمرے کی کھڑکی کھول کر باہر صرف گراؤنڈ کا نظر آنا ذہنی دباؤ کا باعث بنا، کو رونا کی وجہ سے ٹیموں کو انگلینڈ میں بائیوسیکیور ماحول میں رکھا گیا۔ واضح رہے کہ

بائیوسیکیور ماحول کے تحت باہر جانے کی اجازت نہیں تھی، پاکستان ٹیم بھی اسی ماحول میں پانچ اگست سے انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی۔ گرین شرٹس اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد 3 میچز کی ٹی 20 سیریز بھی کھیلی جائے گی۔