بابراعظم مستقل مزاجی سے آگے بڑھتے رہے تو کئی کارنامےسرانجام دے سکتے ہیں“ بھارت کےمعروف سابق کپتان بھی خاموش نہ رہ سکے

160

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اظہر الدین کو بھی بابراعظم میں مستقبل کے عظیم بلے باز کی جھلک نظر آنے لگی ہے جن کا کہنا ہے کہ نوجوان کرکٹر مستقل مزاجی سے آگے بڑھتے رہے تو کئی کارنامے سرانجام دے سکتے ہیں۔


اظہرالدین نے کہا کہ بابر اعظم بہت اچھے کرکٹر ہیں اور ان میں اتنی صلاحیت ہے کہ پاکستان کے عظیم بیٹسمینوں میں جگہ بنا سکیں، وہ ابھی نوجوان اور ان کی بہت کرکٹ باقی ہے،

مستقل مزاجی سے آگے بڑھتے رہے تو کئی کارنامہ سرانجام دے سکتے ہیں۔ ایک سوال پر سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ بابر اعظم کا ویرات کوہلی سے موازنہ درست نہیں، ہر کوئی

اپنے زمانے کا بہترین کھلاڑی اور اس کا اپنا مزاج ہوتا ہے، میں موازنہ کرنے کے حق میں نہیں ہوں، جو بھی اچھا ہو اس کی بیٹنگ کا لطف اٹھانا اور تعریف کرنی چاہیے۔


ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی وجہ سے پاکستان میں کرکٹ ہو رہی ہے، سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ملک میں یہ مقابلے دیکھ کر نئے ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کی تحریک ملے گی۔

مستقبل میں پاک بھارت مقابلوں کے امکانات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومتوں کا معاملہ ہے، دونوں پڑوسی ملکوں میں بات چیت شروع ہو، تب ہی سیریز بھی ممکن ہوسکتی ہے۔

اظہر الدین نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کی حکومت نہیں چاہ رہی تھی کہ کو رونا کی صورتحال میں ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے، اسی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میگا ایونٹ ملتوی کیا۔