عید کے موقع پرارطغرل کے”ترگت” نجی ٹی وی شو میں شاہد آفریدی کے مہمان بنیں گے، ترک اداکار نے ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا

13

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
عید کے موقع پرارطغرل کے ”ترگت” نجی ٹی وی شو میں شاہد آفریدی کے مہمان بنیں گے، چنگیز کسکن ”ترگت الپ” نجی ٹی وی چینل کے شو میں وسیم بادامی اور شاہد آفریدی کے مہمان بنیں گے،


عید الاضحیٰ کے ایک خصوصی پروگرام جس کے میزبان مشہور ٹی وی اینکر وسیم بادامی اور پاکستان کے سٹار کرکٹر شاہد آفریدی ہوں گے اس میں ترگت الپ کا کردار ادا کرنے والے

چنگیز کسکن کو بطور مہمان ویڈیو کال پر مدعو کیا گیا ہے،ترک اداکار نے اس بات کی تصدیق اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کی ، وہ اس پروگرام کے حوالے سے کافی پرجوش تھے۔

ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں ترگت کا کردار ارطغرل کے ایک وفادار دوست کا ہے، جو اپنی مخصوص صلاحیتوں سے سلطنت عثمانیہ کے قیام کیلئےدشمن کو شکست دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا تھا۔