بابراعظم کی کلاس ہے اور میں چاہتا ہوں کہ“ بیٹنگ کوچ یونس خان نے بابراعظم سےمتعلق شاندار بات کہہ دی

88

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ انٹرا سکواڈ میچز میں کبھی باﺅلرز اور کبھی بیٹسمین چھائے رہے، قومی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک کلاس ہے اور میں چاہتا ہوں کہ وہ لیجنڈری بیٹسمین بنیں۔


بیٹنگ کوچ یونس خان نے ویڈیو لنک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ڈربی میں تمام سہولیات میسر ہیں جہاں دوستانہ اور آزادانہ ماحول ملا ہے، میرا جارحانہ انداز بحیثیت کھلاڑی تھا لیکن

اب بہت کچھ سیکھ لیا ہے، میں باﺅلنگ کوچ وقار یونس سے جادو کی چھڑی لینے کی کوشش کروں گا تاکہ بیٹسمینوں کو جلد سکھا سکوں۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم سمیت

ہر نوجوان کھلاڑی کو یکساں ٹائم دینے کی کوشش کروں گا لیکن بابر اعظم کی کامیابی اور پرفارمنس کو ایک قدم مزید آگے لے جانا میری ترجیح ہے، میں چاہتا ہوں بابر عظم لیجنڈ بنے،