نرجس کے ساتھ کبھی ڈیٹ پر نہیں گیا،وہ مجھے پہلی نظر میں ہی بھا گئی تھی محمد عامر نے اہلیہ کے ساتھ لوسٹوری بیان کردی

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
محمد عامر نے اپنی لو سٹوری بیان کردی، پیسر کا کہنا ہے کہ پہلی نظر میں ہی نرجس بھا گئی تھیں۔ سابق کرکٹر عتیق الزمان کو انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ 2010ء میں لندن میں میرا سپاٹ فکسنگ کیس چل رہا تھا، ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا،


بارش ہورہی تھی، ٹیکسی کے انتظار میں تھا کہ ایک فیملی نے تصویر کیلیے کہا، روٹ ایک ہونے کی وجہ سے انھوں نے لفٹ کی بھی پیشکش کردی۔ فیملی نے کہا کہ

فیس بک پر ایڈ کرلیں، چند روز بعد مجھے گھر میں ایک دعوت پر بلالیا، وہاں پر نئے دوستوں کی کزن نرجس بھی آئی ہوئی تھیں، لندن میں رہنے کے باوجود بڑی سادہ اور گھریلو سی دکھائی دینے والی خاتون مجھے

پہلی نظر میں ہی بھا گئیں، فیملی کے افراد فرینڈ ہونے کی وجہ سے نرجس کا آئی ڈی بھی سامنے آیا تو میں نے پہچانتے ہی پیغام دیا،انھوں نے کہا کہ تم کون ہو، برادر؟ یہ بھائی کا لفظ ہٹانے میں مجھے 6 ماہ لگ گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *