حلیمہ سلطان ‘ نے پشاور زلمی کے چاہنے والوں کیلئے زبردست پیغام جاری کرکے سب کو حیران کر دیا

111

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ترک ڈرامے ارتغرل میں حلیمہ سلطان کا کردارنبھانے والی اداکارہ ” اسراء بلجیک “ پی ایس ایل کی فرنچائز ” پشاور زلمی “ کیلئے جلد خوشخبری سنانے کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ٹوئٹر پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے


جاوید آفریدی نے اپنی ٹوئٹس شیئر کرتے ہوئے اظہار خیال کیا تھا کہ ‘ اگر ارطغرل غازی اور حلیمہ سلطان پشاور زلمی کی ٹیم میں برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر شامل ہو جائیں تو؟’۔جس پر پاکستانی مداحوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا اور

سب نے ہی کہا کہ ایسا ہو جائے تو کیا ہی بات ہو۔ ایسے میں اب ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار نبھانے والی ترکش اداکارہ اسراء بلجیک نے بھی

پشاور زلمی میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔اسراء بلجیک نے ایک ٹوئٹ شیئر کی جس میں پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ ’میں بہت جلد آپ کو ایک اچھی خبر سناوں گی۔‘