پنجابی میں ’آئی لو یو‘ بول کر دکھاﺅ“ شعیب ملک نے ثانیہ مرزاکو امتحان میں ڈال دیا، ویڈیو وائرل ہو گئی

129

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا سے پنجابی میں”آئی لو یو“ کہنے کی فرمائش کرکے انہیں امتحان میں ڈال دیا جبکہ ان لمحات کی زبردست ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔


تفصیلات کے مطابق کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا سوشل میڈیا پر انٹرویو کرتے ہوئے ان سے کئی دلچسپ سوال کئے،

اس دوران ایک جواب نہ ملنے پر بطور سزا انہوں نے ثانیہ مرزا کو یہ مطالبہ کرکے مشکل میں ڈال دیا کہ پنجابی میں ”آئی لو یو“ کہو۔ ٹینس سٹار نے کہا کہ

اسی توہاڈے نال پیار، شعیب ملک نے ٹوک دیا کہ 10 یا 12 لوگ نہیں، شادی کو 10 سال ہوگئے، اتنی سی ایک لائن بھی نہیں سیکھی، اس کے بعد


ثانیہ نے دوسری کوشش کرتے ہوئے کہا کہ مینوں تواڈے نال پیار کیتا ، جس پر شعیب ملک نے کہا کہ پنجابی کی دھجیاں بکھیر دیں۔ ثانیہ مرزا نے ایک اور ناکام کوشش کرتے ہوئے کہا کہ

مینوں تواڈے نال عشق کیتا، شعیب ملک نے کہا بس کریں، آپ کو پنجاب والے داخل نہیں ہونے دیں گے، اس کے بعد آل راؤنڈر نے خود ہی بتایا کہ مینوں تواڈے نال محبت اے کہو، جس کے بعد ثانیہ مرزا نے یہ جملہ دہرا دیا۔