ویرات کوہلی کیخلاف باقاعدہ،تحقیقات کی جائیں“ بھارتی کپتان پرقانون کی خلاف ورزی کاالزام لگ گیا،مداحوں کیلئےتشویشناک خبر آگئی

169

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پر بھی مفادات کے ٹکراﺅ کے قانون کی خلاف ورزی کاالزام عائد ہو گیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق


سنجیو گپتا نے ویرات کوہلی کے خلاف بی سی سی آئی ایتھکس آفیسر ڈی کے جین، صدر ساروگنگولی اور چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری کو بھیجی گئی ای میل میں لکھاکہ

لودھا سفارشات کے تحت کرکٹ میں کسی کے بھی دہری ذمہ داری ادا کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود ویرات کوہلی ایک ہی وقت میں دہری ذمہ داری ادا کررہے ہیں،

ایک طرف وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں تو دوسری جانب ان کا بزنس بھی جاری ہے، یہ سراسر مفادات کے ٹکراﺅں کا معاملہ ہے،اس لئے ان کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کرتے ہوئے انہیں پابند کیا جائے کہ وہ ایک ذمہ داری چھوڑ دیں۔