پنجابی میں آئی لو یو کو کیا کہتے ہیں؟ شعیب ملک کے ثانیہ مرزا سے سوال پر ہنسی کاطوفان آگیا

323

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انٹرنیٹ پر اجنبی لوگ تو فلمی ستاروں، کھلاڑیوں اور دیگر شخصیات کی ٹرولنگ کرتے ہیں لیکن گزشتہ روز پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی ٹینس سٹار اہلیہ ثانیہ مرزا کی ایسی ٹرولنگ کر ڈالی کہ ہر کسی کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی۔


شعیب اور ثانیہ کو رونا وائرس اور دیگر مصروفیات کی بناء پر کچھ عرصے سے الگ رہ رہے ہیں چنانچہ انہوں نے گزشتہ روز لائیو ویڈیو کال پر ایک دوسرے سے بات کی جسے

ان کے کروڑوں مداح لائیو دیکھ رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق اس کال کے دوران شعیب ملک نے اچانک ثانیہ کو ’آئی لو یو‘ کہہ ڈالا، جس پر ثانیہ جھینپ سی گئی لیکن

اگلے ہی لمحے شعیب ملک نے ثانیہ کو ایک کڑی مشکل میں ڈال دیا۔ انہوں نے ثانیہ سے کہا کہ وہ بھی انہیں آئی لو یو کہے مگر پنجابی میں۔ ثانیہ نے بہتیرین کوشش کی مگر


وہ پنجابی میں آئی لو یو ٹھیک سے نہ کہہ سکیں۔ انہوں نے کہا ”اسیں تہاڈے نال پیار کردے۔“ شعیب ملک نے ٹوک دیا کہ 10 یا 12 لوگ نہیں، شادی کو 10 سال ہوگئے، اتنی سی ایک لائن بھی نہیں سیکھی، اس کے بعدثانیہ نے

دوسری کوشش کرتے ہوئے کہا کہ مینوں تواڈے نال پیار کیتا ، جس پر شعیب ملک نے کہا کہ پنجابی کی دھجیاں بکھیر دیں۔ ثانیہ مرزا نے ایک اور ناکام کوشش کرتے ہوئے کہا کہ

مینوں تواڈے نال عشق کیتا، شعیب ملک نےکہا بس کریں، آپ کو پنجاب والے داخل نہیں ہونے دیں گے، اس کے بعد آل راؤنڈر نے خود ہی بتایا کہ مینوں تواڈے نال محبت اے کہو، جس کے بعد ثانیہ مرزا نےیہ جملہ دہرا دیا۔