انضمام الحق نےآئی پی ایل کے انعقاد پر بڑا سوال اٹھا دیا

85

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی کرکے آئی پی ایل کرائی گئی تو سوال جنم لیں گے۔ اپنے بیان میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ اگرایک ملک لاک ڈاون میں آئی پی ایل کراسکتا ہے تو


اگرایک ملک لاک ڈاو¿ن میں آئی پی ایل کراسکتا ہے تو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیوں نہیں ہوسکتا، آئی سی سی ایونٹ اور سیریزکی جگہ پرائیوٹ لیگ کو ترجیح دی گئی تو کرکٹ کو نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مل کرمیزبانی کریں تو ممکن ہوسکتا ہے لیکن پرائیوٹ لیگ کو انٹرنیشنل کرکٹ پرفوقیت نہیں دینی چاہیے اور پرائیوٹ لیگ کوفوقیت دینے کا تاثر بھی نقصان دہ ہے۔

آئی سی سی اور اے سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کو اہمیت دے کیونکہ تھوڑے مفاد کے لیے بعد کے نقصانات زیادہ ہوتے ہیں لہٰذا سارے کرکٹ بورڈ کو مل کر اس بار ے میں سوچنا چاہیے۔