طاقتورمافیا نے کام دکھا دیا ،ورلڈ کپ 2011 فائنل میں فکسنگ کی تحقیقات اچانک بند کردی گئیں

80

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ورلڈ کپ 2011 فائنل میں فکسنگ کی تحقیقات اچانک بند کر دی گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے سابق وزیر کھیل مہندانندا آلوتھگامگے نے ایک بارپھر الزام عائد کیا ہے کہ طاقتور مافیا نے تفتیش


طاقتور مافیا نے تفتیش بند کرانے کیلئے بہت بڑی رقم خرچ کی، میں نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو ورلڈ کپ 2011 کا فائنل فکسڈ ہونے کے مزید شواہد دینے کی پیشکش کردی ہے۔

سابق سری لنکن وزیر کھیل اور موجودہ وزیر توانائی مہندانندا آلوتھگامگے نے ورلڈ کپ 2011 کا فائنل آئی لینڈرز کی جانب سے بھارت کو فروخت کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جس پر وزارت کھیل کے خصوصی انویسٹی گیشن سیل نے

معاملے کی تحقیقات کیں، اس دوران سابق چیف سلیکٹر اروندا ڈی سلوا، اوپنر اپل تھارنگا اور کپتان کمارسنگاکارا سے گھنٹوں تفتیش ہوئی،پھر شواہد نہ ہونے کی وجہ سے یہ کیس ہی بند کردیا۔