گزشتہ 14روز سے گھر پرقرنطینہ میں موجود سابق بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضی کا دوسرا کو رونا ٹیسٹ، اب حالت کیسی ہے؟ تشویشناک خبرآگئی

90

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ کا دوسری مرتبہ کو رونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، وہ گزشتہ 14روز سے گھر پر قرنطینہ تھے جو کہ گذشتہ روز ختم ہو گیا تاہم ڈاکٹرز نے انہیں آگاہ کیا کہ ان میں وبا کے جراثیم بدستور موجود ہیں۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں کو رونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار اور ختم ہونے والوں کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ بنگلہ دیش کے کئی کھلاڑی بھی

اس عالمی موذی مرض کا شکار ہو چکے ہیں جن میں نمایاں ترین مشرفی مرتضیٰ ہیں جو 14 روز قرنطینہ میں گذارنے کے باوجود کو رونا کو شکست میں کامیاب نہیں ہوئے اور دوسری مرتبہ بھی ان کا

کو رونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مشرفی کی ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق کو رونا کے مضر جراثیم اب بھی ان کے جسم میں موجود ہیں اور انہیں مزید کئی روز تک گھر میں قرنٹائن ہونا پڑے گا ۔