ورلڈکپ 2011 کا فائنل میچ فکس ہونے کا معاملہ، سنگاکارا نے 10 گھنٹے سوال و جواب کے بعد اپنے دل کا حال بھی سنا دیا

285

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان کمار سنگاکارا نے کہا ہے کہ میں کرکٹ کے احترام اور کھیل کیلئے ذمہ داری کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2011 ءکے فائنل میچ کے فکس ہونے کے معاملے میں تفتیش کیلئے گیا تھا۔


تفصیلات کے مطابق کمار سنگاکارا سے 10 گھنٹے تک تفتیش کی گئی جس دوران ان سے مختلف سوالات کئے گئے اور پولیس کے مطابق انہوں نے تمام سوالات کے تسلی بخش جواب دیا۔

تفتیشی مرحلے سے گزرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں کرکٹ کے احترام اور کھیل کیلئے ذمہ داری کی وجہ سے یہاں بیان دینے آیا تھا، مجھے امید ہے کہ

اس تفتیش کے اختتام کے بعد سابق وزیر کھیل مہندا نندا الوتھ گماگے کے الزامات کے حوالے سے حقیقت سامنے آجائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اور سابق کپتان اور فائنل میچ میں سنچری بنانے والے مہیلا جے وردنے کو بھی تفتیش کیلئے طلب کیا گیا ہے۔