دورہ انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ میں شامل مزید 3 کھلاڑیوں کے کو رونا ٹیسٹ منفی آ گئے، یہ کون ہیں؟ آپ بھی جانئے

100

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
دورہ انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں عمران خان، کاشف بھٹی اور حیدر علی کا دوسرا کو رونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا ہے جس کے بعد ان کی مانچسٹر روانگی کیلئے انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کے علاوہ مساجر ملنگ علی اور محمد عمران کے بھی کو رونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں جس کے بعد کرکٹ آپریشنز کھلاڑیوں کی برطانیہ روانگی کیلئے انتظامات کررہا ہے۔

دورہ انگلینڈ کیلئے اعلان کردہ سکواڈ میں شامل واحد کھلاڑی حارث رؤف کو رونا میں مبتلا ہیں اور گزشتہ دنوں فاسٹ باﺅلر کا دوسرا کو رونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

حارث رؤف ان دنوں گھر میں قرنطینہ میں موجود ہیں جن کا آئندہ چند روز کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کروایا جائے گا۔ اس سے قبل 6 کرکٹرز 2 کو رونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد پہلے ہی ووسٹر پہنچ چکے ہیں۔