سپانسرکی تلاش پی سی بی کیلئےدرد سربن گیا، انگلینڈ میں موجود قومی سکواڈ کی شرٹس پر بھی کوئی لوگونہیں ہو گا مگر کیوں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

193

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پاکستان ٹیم کیلئے سپانسرکی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ معاہدہ ختم ہو نے کی وجہ سے انگلینڈ میں موجود کرکٹرز کی شرٹس پر کوئی لوگو موجود نہیں ہے۔


تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم بغیر سپانسر لوگو کے ٹریننگ کر رہی ہے اور کھلاڑیوں کی شرٹس پر صرف پی سی بی کا نشان موجود ہے جبکہ

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے جو پرانا سویٹر پہنا اس پر سابقہ سپانسر کے لوگو کو سٹیکر سے چھپا دیا تھا کیونکہ ایک مشروب ساز ادارے کے ساتھ پی سی بی کا معاہدہ حال ہی میں ختم ہوا ہے، لیکن

نئی سپانسر شپ کیلئے جو اشتہار جاری کیا گیا اس میں زیادہ کمپنیز نے دلچسپی ہی ظاہر نہیں کی۔ ذرائع نے بتایا کہ ماضی میں جو کمپنی حقوق لے کر آگے فروخت کرتی رہی صرف وہی بڈنگ میں شامل ہوئی۔