ورلڈکپ 2011ء کا فائنل،فکس تھا یا نہیں؟ آئی سی سی نےبھی فیصلہ سنا دیا

85

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی اینٹی،کرپشن یونٹ کے سینئر جنرل منیجر ایلکس مارشل نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2011ء کے فائنل میں سری لنکا کے کھلاڑیوں کے میچ،فکسنگ میں،ملوث ہو نے کا معاملہ سامنے آیا تھا لیکن


تاحال کوئی ایسے شواہد نہیں ملے جن کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز کیا جا سکے، اس لئے بھارت اور سری لنکا کے مابین فائنل میچ پر شکوک کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔

ایلکس مارشل نے مزید کہا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ میں،کرپشن کو بڑی سنجید گی سے لیتا ہے، یہ ناقابل بر داشت ہے۔ اگر کسی کے پاس ورلڈ کپ 2011ء کے فائنل یا کسی بھی دوسرے میچ

میں،کرپشن کے شواہد ہوں تو ضرور فراہم کرے، سخت ایکشن لیا جائے گا، سری لنکن بورڈ نے بھی اس حوا لے سے کوئی تحریری درخواست یا شواہد پیش نہیں کئے۔