پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کو ہوم گراﺅنڈ پر شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے“ آسٹریلین سپنر نے بھارتیوں کوآئینہ دکھا دیا

172

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق سپنر بریڈ ہوگ نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی سپنر بریڈ ہوگ سے یوٹیوب چینل پر


بریڈ ہوگ سے یوٹیوب چینل پر مداح نے سوال کیا کہ کون سی ٹیم بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے سکتی ہے جس پر بریڈ ہوگ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کو

ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بریڈ ہوگ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس ٹیسٹ میں بہترین فاسٹ باﺅلنگ اٹیک موجود ہے اور کچھ اچھے

سپنر بھی موجود ہیں، پاکستان کی بیٹنگ لائن بھی مضبوط ہے اور وہ بھارت کے میدانوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا وہ دوسری ٹیم ہے جو ہندوستان کو ہوم گراؤنڈ میں ڈھیر کرسکتی ہے۔