بکیز کے نت نئے طریقوں نے بھارتی حکام کو چکرا کر رکھ دیا، گاﺅں میں کھیلا گیا میچ سری لنکن ٹی 20 لیگ کا حصہ بنا کر لائیو سٹریم کر دیا

109

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بکیز نے نت نئے طریقوں سے بھارتی حکام کو چکرا کر رکھ دیا ہے اور تازہ ترین واقعے میں بھارت کے ایک مقامی گاﺅں میں کھیلے گئے میچ کو سری لنکن ٹی 20 لیگ کا حصہ بنا کر لائیو سٹریم کر دیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ نہ ہونے سے بکیز کا کام بھی ٹھپ ہو چکا ہے جنہوں نے اب نئی راہیں تلاش کرنا شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں گزشتہ دنوں

ایک عجیب واقعہ یہ پیش آیا کہ چندی گڑھ کے قریبی گاﺅں ساورا میں ناصرف ٹی 20 میچ کھیلا گیا بلکہ اسے لائیو سٹریم کرتے ہوئے یہ بتایا گیا کہ سری لنکا کے بندولا سٹی میں

جاری یووا لیگ کا مقابلہ ہے۔ اس میچ نے بی سی سی آئی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی توجہ حاصل کرلی اور اب یہ جاننے کی کوشش ہورہی ہے کہ بھارت میں میچ کیسے ممکن ہوا۔