انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

134

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 8 جولائی سے ساﺅتھمپٹن میں شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کی قیادت قیادت بین سٹوکس کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں


انگلش ٹیم کی قیادت بین سٹوکس کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومینک بیس، سٹورٹ براڈ، روری برنز، جوز بٹلر، زیک کرالی، جو ڈینلی، اولی پوپ، ڈوم سیبلی، کرس ووکس اور مارک ورڈ شامل ہیں۔

کو رونا وائرس کے پیش نظر پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 9 ریزروز کھلاڑی بھی رکھے گئے ہیں جن میں جیمز بریسی، سیم کیورین، بین فوکس، ڈین لارنس، جیک لیچ، ثاقب محمود، کریگ اوورٹن، اولی روبنسن اور اولی سٹون شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عالمگیر وباء کو رونا وائرس کے ماحول میں یہ پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ ہوگا جو آئی سی سی کی پلئینگ کنڈیشنز میں ترمیمی رولز اور بغیر تماشائیوں کے کھیلا جائے گا۔