تھوک سےگیند چمکانے پرپابندی، قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس کااہم بیان سامنے آ گیا

90

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ کو رونا وائرس کا سلسلہ لمبا چلا تو ہوسکتا ہے انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو گیند چمکانے کیلئے نیا طریقہ تلاش کرنا پڑے۔


تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ کو رونا ٹیسٹ کے نتائج آنے کے فوری بعد کھلاڑیوں نے ٹریننگ کا آغاز کیا، کھیل کے میدان میں دوبارہ آنا اچھا لگا،

کھلاڑی اچھے دکھائی دے رہے ہیں، اس لئے امید ہے کہ سیریز میں اچھا کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کو رونا سے کرکٹ کو دھچکا لگا اور دیگر کھیلوں کو بھی نقصان پہنچا، نئی پلئینگ کنڈیشنز میں عادتوں کو

تبدیل کرنے میں وقت لگے گا، ساری زندگی تھوک سے گیند چمکاتے رہے، اب خود کو تبدیل کرنا ہوگا، تھوک سے گیند چمکانا چھوڑنے سے پہلی امید یہ ہے کہ کورونا سے چھٹکارا ملے گا۔