جب میرا کو روناٹیسٹ مثبت آیا تو بہت،تکلیف ہوئی اور“ شاداب خان نےبرطانیہ روانگی سے قبل دل کا حال سنا دیا

81

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی شاداب خان نے کہا ہے کہ کو رونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد لمحات بہت تکلیف دہ تھے لیکن یقین تھا کہ یہ کٹھن وقت جلد گزر جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق برطانیہ روانگی سے قبل شاداب خان نے بتایا کہ کوویڈ 19 کا دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آنے پر بہت خوش ہوا اور سب سے پہلے والدین کو بتایا کیونکہ

وہ میرا ٹیسٹ مثبت آنے پر بہت پریشان ہو گئے تھے۔ شاداب خان نے کہا کہ جب پہلا ٹیسٹ مثبت آیا تو پی سی بی نے بڑا حوصلہ دیا اور رابطہ رکھ کر اکیلے ہو جانے کا احساس نہیں ہونے دیا۔ لاہورمیں

کھلاڑیوں کے ساتھ دوبارہ ملنا بہت اچھا لگا، ٹیم پہلے چلی گئی تھی پھر بھی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں رہا۔ اب ٹیم کے ان ساتھیوں میں شامل ہونے کی خوشی ہے۔