تماشائیوں کی کمی پوری کرنے کیلئے میں یہ کروں گا“ سٹورٹ براڈ نے اپنی ’چال‘ خود ہی بےنقاب کر دی

201

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ کے فاسٹ باﺅلر سٹورٹ براڈ نے اعتراف کیا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ بغیر تماشائیوں کے کھیلنا مشکل ہوگا، لیکن وہ اس کمی کو پورا کرنے کیلئے نئی چال اپنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کھیل کے دوران میدان میں


میدان میں تماشائیوں کی موجود گی سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو تی ہے لیکن اب گراؤنڈ میں شائقین کی کمی پوری کر نے کیلئے سٹورٹ براڈ نے نیا طریقہ اپنانے کا سوچا ہے جن کا کہنا ہے کہ

تماشائیوں کی غیرموجودگی میں اپنی انرجی پوری کرنے کیلئے حریف بیٹسمین کو تنگ کروں گا، اس سے پمپ اپ ہوجاؤں گا اور ماحول بھی بنا رہے گا۔ خیال رہے کہ

سٹورٹ براڈ کے والد کرس بھی جھگڑالو مشہور تھے، انگلش کھلاڑی نے اعتراف کیا کہ ان کو والدہ نے مشورہ دیا ہے کہ کھیل کے دوران ایسے بن جاؤجیسے 12 سال کا لڑکا ہو۔