ورلڈ کپ 1999ء میں پابندی کے باوجودبیگم کو ہوٹل روم کی الماری میں چھپا کر ساتھ رکھا تھا، مایہ ناز پاکستانی کرکٹر کا انکشاف

482

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ثقلین مشتاق نے حال ہی میں ایک بھارتی میزبان کو انٹرویو کے دوران ماضی کی ایک خوبصورت یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 1999ء کے ورلڈ کپ کے دوران انکی اہلیہ بھی ان کے ساتھ ہوٹل روم میں مقیم تھیں،


، کرکٹ بورڈ کی جانب سے اچانک یہ فیصلہ کیا گیا کہ کھلاڑیوں کو اپنے ساتھ فیملی رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ بھارتی میزبان رونق کپور کے انسٹا لائیو پروگرام کے دوران ثقلین مشتاق نے مزید نے بتایا کہ

انکی شادی دسمبر 1998ء میں ہوئی تھی اور انکی اہلیہ بھی لندن کی رہنے والی ہیں، ثقلین مشتاق نے بتایا کہ انہیں کرکٹ بورڈ کا یہ فیصلہ بالکل پسند نہیں آیا تھا اور انہوں نے

سب سے چھپ کر پورے ورلڈ کپ کے دوران اپنی بیگم کو اپنے ساتھ ہی ہوٹل روم میں رکھا تھا۔ ثقلین مشتاق نے بتا یا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے کے بعد


اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کچھ جاسوس بھی چھوڑے گئے جو کھلاڑیوں کے روم میں آتے جاتے رہتے تھے اور نظر رکھتے تھے کہ کھلاڑی کیا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ

جب بھی کوئی میرے روم میں کرکٹ بورڈ منیجر یا کوئی اور کھلاڑی ملنے آتا تو میں اپنی اہلیہ کو کمرے کی الماری میں چھپا دیتا تھا۔ شقلین مشتاق نے بتایا کہ

ایک دن میرے کمرے میں اظہر محمود اور یوسف آئے، یہ دونوں غیر شادی شدہ تھے اور اِنہیں شک تھا کہ میری بیوی کمرے میں ہی موجود ہے، انکے اصرار پر میں نے اپنی بیوی سے باہر آنے کو کہا اور وہ الماری سے باہر آ گئی، وہ کافی وقت سے اندر الماری میں بند تھی۔