ورلڈکپ 2011ءکا فائنل فکس ہونے کا معاملہ، سابق کپتان کمار سنگاکارا اور اوپنر اپل تھرنگا سے بھی پوچھ گچھ، کیا سوالات کئےگئے؟ تہلکہ خیزتفصیلات سامنے آ گئیں

132

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارت اور سری لنکا کے درمیان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2011ءکے فائنل میچ کے فکسڈ ہونے کی متضاد اطلاعات کے بعد سری لنکا میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے اور پولیس نے سابق کپتان کمارسنگاکارا اور سری لنکن اوپنر اپل تھرنگاسے تین گھنٹے تفتیش کی ہے۔


تفصیلات کے مطا بق تھرنگا نے فائنل میں 20 گیندوں پر صرف 2 رنز بنائے تھے اور ان کی سست بیٹنگ پرسوال بھی اٹھے تھے، سابق کرکٹر اروندا ڈی سلوا سے بھی 6 گھنٹے تحقیقات کی جا چکی ہیں جو

اس وقت سری لنکن ٹیم کے چیف سلیکٹر تھے۔ کمار سنگا کارا سے کی گئی تفتیش کے دوران ان سے یہ بھی پوچھا گیا تھا کہ انہوں نے فائنل میچ کیلئے ٹیم میں چار تبدیلیاں کیوں کیں جبکہ

انہوں نے تفتیشی افسر کے سوالات کے جوابات دئیے اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ واضح رہے کہ فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو 6 وکٹ سے ہرایا تھا،