کو رونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد 6 کرکٹرز پر مشتمل دوسرا گروپ انگلینڈ کیلئے روانہ ہو گیا کون کون شامل ہے؟ جانیے

164

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے 6 کرکٹرز پر مشتمل دوسرا گروپ آج پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز میں انگلینڈ کیلئے روانہ ہو گیا۔ ان کھلاڑیوں میں پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز ًمحمد رضوان اور


تفصیلات کے مطابق آل راﺅنڈر محمد حفیظ، فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض، اوپننگ بلے باز فخر زمان، لیگ سپنر شاداب خان، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور محمد حسنین مانچسٹر پہنچنے کے بعد بذریعہ بس وورسٹر روانہ ہوجائیں گے جہاں

انگلش بورڈ کے زیراہتمام کو رونا ٹیسٹ ہو گا جس کا نتیجہ منفی آنے پر انہیں بائیو سیکیور ماحول میں موجود دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ شامل کرتے ہوئے ٹریننگ کی اجازت دیدی جائے گی۔